اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں بین الاقوامی اجلاس کے موقع پر ویکی شیعہ مجازی دائرۃ المعارف میں پانچ نئی زبانوں کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں بین الاقوامی اجلاس کی افتتاحی نشست کے موقع پر مجازی دائرۃ المعارف (Wikishia Virtual encyclopedia) میں پانچ نئی زبانوں کی رونمائی ہوئی۔
چینی، ہندی، سواحیلی، تاجکی، اور بنگالی زبانیں، وہ زبانیں ہیں جن کی یکم ستمبر 2022ع کو بوقت صبح صدر اسلامی جمہوریہ ایران، حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر ابراہم رئیسی، اور شیعہ مفکرین کی موجودگی میں، تعلیمات اہل بیت(ع) کے مجازی دائرۃ المعارف میں، تقریب رونمائی ہوئی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے اجلاس کے افتتاحی خطاب میں متعدد زبانوں میں تعلیمات آل محمد(ص) کی ترویج کی اہمیت پر زور دیا۔
ویکی شیعہ کے عملے نے جنرل اسمبلی کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی کانفرنس ہال کی دوسری منزل میں ویکی شیعہ کی نمائش بھی لگائی تھی اور شائقین نے اس نمائش کا بھرپور خیر مقدم کیا۔
واضح رہے کہ ویکی شیعہ مجازی دائرۃ المعارف اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی سے وابستہ ہے جس میں اب تک 7029 مقالات اور باقی 9 زبانوں میں 17000 سے زیادہ، مقالات درج ہوئے ہیں۔
پانچ مزید زبانوں کے اضافے سے ویکی شیعہ میں فعال زبانوں کی تعداد 15 تک پہنچی۔
مجمع جهانی اهلبیت(علیهمالسلام)، به عنوان یک تشکل جهانی و غیردولتی، از طرف گروهی از نخبگان جهان اسلام تشکیل شده است. اهلبیت(علیهمالسلام) به این دلیل بعنوان محور فعالیت انتخاب شدهاند که در معارف اسلامی در کنار قرآن، محوری مقدس را که مورد پذیرش عامه مسلمین باشد، تشکیل میدهند.
مجمع جهانی اهلبیت(علیهمالسلام) دارای اساسنامهای مشتمل بر هشت فصل و سی و سه ماده است.