آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کی منسوخی کا حکم فورا واپس لیا جائے: اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کا بیان

پنج شنبه, 19 اسفند 1395

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلی نے رواں سال کی آخری نشست جو آج بروز ۹ مارچ ۲۰۱۷ کو تہران میں منعقد ہوئی میں عالم اسلام کے اہم ترین واقعات کے بارے میں اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلی نے رواں سال کی آخری نشست جو آج بروز ۹ مارچ ۲۰۱۷ کو تہران میں منعقد ہوئی میں عالم اسلام کے اہم ترین واقعات کے بارے میں اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔
اسمبلی کی مجلس اعلی کے بیان کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسمہ تعالیٰ
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلی کی آج کی نشست میں عالم اسلام کے تازہ ترین حالات اور مسلمانوں کو درپیش چیلنجوں اور فرصتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا خاص طور پر بحرین کے عوام کی موجودہ صورت حال اور آل خلیفہ کی شدت پسندانہ سیاستوں کو مورد بحث قرار دیا گیا۔
اس نشست کے شرکاء نے، آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرین کے مظلوم اور مسلمان شہریوں پر آزمائی جانی والی خوفناک، بھیانک اور ظالمانہ سیاستوں کی سختی سے مذمت کی اور انہیں بین الاقوامی قوانین، شرعی احکام اور اخلاقی دستورات کے مخالف قرار دیا اور علمائے اسلام، بانفوذ دینی اور سیاسی شخصیات نیز بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بحرین کے مظلوم عوام کے حقوق کا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ اس ملک کی جیلوں میں بند قیدیوں کی رہائی کی مانگ کی جائے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلی کے اراکین نے بحرین کی جابرانہ حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اس ملک کے شیعوں کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی احمد قاسم کی شہریت کی منسوخی کا حکم جلد از جلد واپس لیا جائے اور اس ملک کے شہریوں کی معنوی اور حقوقی آزادی کے حصول کے ساتھ، ان کے دینی پروگراموں ، نماز جمعہ و جماعت کے خلاف لگائی گئی پابندیوں کو ہٹایا جائے۔
نشست کے شرکاء نے تکفیری دھشتگرد ٹولوں کے خلاف عراق و شام کی افواج اور رضاکار فورسز کی نمایاں کامیابی کو بھی سراہا۔
مجلس اعلی کے ممبروں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی روح بخش رہنمائیوں کو اپنا دستور العمل قرار دیتے ہوئے قدس شریف اور فلسطین کی مقبوضہ اراضی کی آزادی کو اپنے منصوبوں کا سرلوحہ قرار دیا اور فلسطین نیز دنیا کے مظلوم اور مستضعف افراد کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے تمام اراکین دنیا کی برجستہ اور معروف شخصیات ہیں جو سیاسی اور مذہبی میدانوں میں کافی اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔

آیت‌الله محسن مجتهد شبستری اس مجلس اعلیٰ کے صدر اور آیت‌الله قربانعلی دری نجف‌آبادی و حجت‌الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب نائب صدور ہیں جبکہ حجج الاسلام «محمدحسن اختری»، «محسن قمی»، «مهدی هادوی تهرانی»، «سید احمد خاتمی»، «علی‌اكبر ولایتی»، «محمود محمدی عراقی»، «محمدعلی تسخیری»، «محسن اراكی»، «علیرضا اعرافی» و «ابوذر ابراهیمی ترکمان» ایران سے، «سید محمدعلی محسن تقوی» ہندوستان سے، «علامه سید ساجد علی نقوی» پاکستان سے، «سید مرتضی مرتضی» آفریقہ سے، «شیخ عیسی احمد قاسم» بحرین سے، «سید حسن نصرالله» لبنان سے، «محمدآصف محسنی» افغانستان سے، «سید عمار حکیم» عراق سے، «شیخ حسین المعتوق» کویت سے اور «شیخ نبیل طالب الحلباوی» شام سے، اس مجلس اعلیٰ کے اراکین میں شامل ہیں۔

بنیاد بین المللی عاشورا

«بنیاد بین‌المللی عاشورا» مؤسسه‌ای غیر دولتی و غیر انتفاعی است که به منظور گسترش فرهنگ حیات‌بخش و حماسه‌آفرین عاشورا و ایجاد جریان مستمر و پویا در حوزۀ بسط و گسترش سیرۀ حضرت امام حسین (ع) و زنده نگه داشتن فرهنگ عاشورا از سال ۱۳۹۳ هجری شمسی زیر نظر «مجمع جهانی اهل بیت (علیهم‌السلام)» شروع به فعالیت کرده و سعی دارد در این راه با بهره‌گیری از ابزارهای نوین علمی، پژوهشی، فرهنگی، هنری، مطبوعاتی، تبلیغاتی و فضای مجازی و با خلق آثار برجسته و نیز گسترش فعالیت‌ها و خدمات علمی و فرهنگی و مشارکت بیش از پیش علما و اندیشمندان جهان اسلام و تشیّع گام بردارد.

  • تهران، خیابان کارگر شمالی، خیابان صدوقی، پلاک 6
  • 66940140 (0098-21)
  • 66940 (0098-21)

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
4-3=? کد امنیتی