آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ایک پیغام کے ذریعے عالم باعمل، مجاہد راہ حق اور مبلغ اسلام و داعی اتحاد مسلمین آیت اللہ محمد علی تسخیری کے سانحہ ارتحال پر تعزیت پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ایک پیغام کے ذریعے عالم باعمل، مجاہد راہ حق اور مبلغ اسلام و داعی اتحاد مسلمین آیت اللہ محمد علی تسخیری کے سانحہ ارتحال پر تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن کچھ اس طرح ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہمیں یہ دردناک اور غمناک خبر موصول ہوئی ہے کہ اسلام اور تشیّع کی بولتی زبان، مجاہد عالم دین جناب حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج شیخ محمد علی تسخیری رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال ہوگیا ہے ۔
عالمی اسلامی معاشروں میں اس انتھک مرد کی مختلف خدمات ان کی کارکردگی کا درخشاں ثبوت ہیں۔
ان کے مضبوط ارادے اور حوصلہ افزا عزم نے حالیہ سالوں عارض ہونے والی جسمانی ناتوانیوں پر بھی قابو پا رکھا تھا اور وہ اپنی موثر، مفید اور بابرکت خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے۔
اس فاضل و متعہد عالم دین کی ملک کے اندر بھی ذمہ داریوں اور گرانقدر خدمات ، مجاہدت اور کوششوں کا باب درخشاں ہے۔
 میں مرحوم کے اہلخانہ، پسماندگان ، دوستوں اور ساتھیوں کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں ۔ اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں مرحوم کے لئے رحمت، مغفرت اور رضوان الہی کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
۱۸ اگست ۲۰۲۰

............

مجمع جهانی اهل‌بیت (ع)

مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام)، به عنوان یک تشکل جهانی و غیردولتی، از طرف گروهی از نخبگان جهان اسلام تشکیل شده است. اهل‎بیت(علیهم‎السلام) به این دلیل بعنوان محور فعالیت انتخاب شده‎اند که در معارف اسلامی در کنار قرآن، محوری مقدس را که مورد پذیرش عامه مسلمین باشد، تشکیل می‎دهند.
مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام) دارای اساسنامه‎ای مشتمل بر هشت فصل و سی و سه ماده است.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
2-1=? کد امنیتی